امریکی وزرات خارجہ میکسیکو کے وزیر کے دورے سے لاعلم’

امریکہ ( ٹیسکو نیوز) امریکہ اور میکسیکو کے وزرائے خارجہ کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے
امریکی حکام کے مطابق میکسیکو کے وزیر خارجہ لوئی ویدیگیرے نے امریکی وزارت خارجہ کے علم کے بغیر وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام سے ملاقات کی ہے۔
وزارت خارجہ کے نگراں ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ انھیں اس بات کا علم نہیں کہ میکسیکو کے وزیر خارجہ واشنگٹن میں موجود ہیں۔
٭ امریکہ سے بے دخلی پر میکسیکو کے باشندے کی خودکشی
امریکی روایت کے مطابق بیرونی ممالک سے آنے والے سفیروں کا عام طور پر واشنگٹن میں وزیر خارجہ ہی استقبال کرتے ہیں۔
یہ بات ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب امریکہ کے خارجہ امور میں وزارت خارجہ کے سائڈ لائن کیے جانے کی خبریں گشت کر رہی ہیں۔
مارک ٹونر نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ’ہم اس بات کا نوٹس لیں گے اور آپ کو بتائيں گے۔ میں اس بات سے لاعلم تھا کہ وزیر خارجہ شہر میں ہیں۔‘