عمران خان کی ویڈیو اور اظہارِ یکجہتی

اسلام آباد ( ٹیسکو نیوز) سوشلستان میں یہ ہفتہ پاکستان سُپر لیگ کے تذکروں سے بھرپور رہا اور اس بہتی گنگا میں پھٹیچر بھی شامل ہو گیا۔ قومی اسمبلی میں گالم گلوچ اور کچھ اور معاملات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی رہیں۔ مگر پہلے بات کریں گے اس لیک کی جانے والی ویڈیو کا۔
عمران خان کا خبر لیک کرنے والی صحافی سے اظہارِ یکجہتی
پاکستانی سوشل میڈیا پر گذشتہ چند دنوں سے اس خاتون صحافی کے بارے میں طرح طرح کے الزامات لگائے جا رہے ہیں جنھوں نے عمران خان کی ویڈیو میڈیا پر شیئر کی۔
پی ٹی آئی اے کے کارکن اور رہنما ویڈیو کے منظرِعام پر آنے کے بعد سے اس صحافی پر شدید تنقید کرتے ہیں اور ایسی کی تنقید سوشل میڈیا پر کی جا رہی ہے۔
پھٹیچر، ریلو کٹّے اور عمران خان
گلگت سے تعلق رکھنے والے صحافی کے شوہر کو امریکی بنا کر پیش کیے جانے سے لے کر غدار اور دشمنِ وطن تک قرار دے دیا گیا۔
مگر اچانک سے ان سب حلقوں کو جیسے سانپ سونگھ گیا اور جب تھوڑی تحقیق کی تو پتا چلا کہ مذکورہ صحافی نے عمران خان سے ملاقات کی جس میں اُن کے شوہر اور صحافی تنظیم کے رہنما اور نعیم الحق بھی موجود تھے۔
اب ایسے میں عمران خان کے بڑے پن کی تعریفوں سے بھرپور ٹویٹس تو بنتی ہیں۔
صحافی عفت حسین رضوی نے عمران خان سے اپنے اور اپنے شوہر کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کے بارے میں عمران خان کو توجہ دلائی جس پر عمران خان نے اس صحافی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اب اُن شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں کا کیا بنے گا جنہوں نے انتھک محنت سے جھوٹے پوسٹر تیار کر کے سوشل میڈیا پر چلائے اور نجانے کہاں کی بات کہاں تک پہنچا دی؟