ردالفساد: شہر شہر چھاپے، 2 افغانیوں سمیت 21 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

راولپنڈی: ( جیوعوام ) ملک گیر آپریشن ردالفساد، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ سمیت کئی شہروں میں چھاپے، دو افغانیوں سمیت 21 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور بارود برآمد۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پنجاب رینجرز، پولیس اور خفیہ اداروں نے آپریش ردالفساد کے تحت متعدد مقامات پر مشترکہ کارروائیاں کیں۔ یہ کارروائیاں لاہور، ڈی جی خان، راولپنڈی، اسلام آباد، سیالکوٹ، رحیم یار خان اور راجن پور میں کی گئیں۔ ان کارروائیوں میں 2 افغانیوں سمیت 21 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور زیرحراست افراد سے اسلحہ، بارود اور شرانگیزی پھیلانے والا مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔