سائنس فکشن فلم ”پاور رینجرز” کا نیا ٹریلر جاری

لاہور: ( ٹیسکو نیوز ) پانچ ٹین ایجرز زمین کو خلا سے آئے حملہ آور سے بچانے کے لئے نکل کھڑے ہوئے۔ سائنس فکشن فلم ”پاور رینجرز” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔خلا سے آئی خطرناک مخلوق جو دنیا کو تباہ کرنے کے مشن پر ہے اور ان کے مقابلے پر پانچ عام سے ٹین ایجرز ہیں جنہیں قدرت نے اس کام کے لئے چنا ہے۔ اس خطرناک مخلوق کو شکست دینے کے لئے انہیں مل کر لڑنا ہے۔ یہ کہانی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم پاور رینجرز کی ہے۔ فلم چوبیس مارچ کو دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں