قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کا افتتاح، اہلکاروں کی صحافیوں سے بدتمیزی

نوشہرہ: (ٹیسکو نیوز) سکیورٹی اہلکاروں نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو دھکے دیئے اور اسلحہ تان لیا جس پر میڈیا نے تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکاورں کو معطل کرنے کا حکم دیا اور بائیکاٹ کرنے والے صحافیوں سے مذکرات کئے جس کے بعد میڈیا کے نمائندے تقریب میں واپس چلے گئے