میں زندہ ہوں سب کو بتا دو ، ڈیانا کی سابق ملازم کو ہدایت

لندن ( سکائی نیوز ) سابق برطانوی شہزادی میرے خواب میں آکر مجھ سے مدد مانگتی ہیں :لیڈی ڈیانا کے سابق ملازم کا انکشاف
برطانوی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کے سابق ملازم پال بوریل کا کہناہے کہ لیڈی ڈیانا میرے خواب میں آتی ہیں اور مددمانگتی ہیں ،کہتی ہیں دنیاکو بتاکیوں نہیں دیتے کہ میں زندہ ہوں ۔برطانوی میڈیا کے مطابق پال بوریل نے ایک انٹرویومیں کہاکہ یہ خوفزدہ کرنیوالی بات نہیں مگر ہے ایسا ہی کہ لیڈی ڈیانا میرے خوابوں میں آتی ہیں اور مختلف باتیں کرتی ہیں۔ کسی کو اس طرح کے واقعات پر اختیار نہیں ہوتا، میں اکثر یہ سوچ کر سونے لگتا ہوں کہ شاید آج ایسا نہ ہو لیکن وہ پھر میرے خواب میں آجاتی ہیں وہ مجھ سے کہتی ہیں کہ تم دنیا کو بتا کیوں نہیں دیتے کہ میں زندہ ہوں؟