کیربین لیگ: سہیل تنویر سب سے مہنگے کرکٹر بن گئے

لاہور (جیوعوام)کیربین لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی۔ آل راؤنڈر سہیل تنویر کی زبردست مانگ، ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر کے ساتھ سب سے مہنگے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔ ویسٹ انڈیز کی مشہور زمانہ لیگ کی ڈرافٹنگ میں سہیل تنویر سب سے مہنگے ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر میں گیانا ایمزون کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں شعیب ملک ایک لاکھ 10 ہزار، عماد وسیم 90 ہزار اور فاسٹ باؤلر محمد سمیع کی 70 ہزار ڈالر میں ڈرافٹنگ ہوئی۔ پی ایس ایل کی ایجاد لیگ سپنر شاداب خان بھی 30 ہزار ڈالر میں سی پی ایل کا حصہ بنے ہیں۔ پی ایس ایل کے ٹاپ سکورر کامران اکمل کو قومی سلیکٹرز کے بعد سی پی ایل میں انٹری کا بھی انعام مل گیا ہے۔