بحریہ ٹائون کی جانب سے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز :ملک ریاض

کراچی ( جیوعوام ) مقامی حکومت کے دعوے ٹھس ، سندھ حکومت نے جس علاقے کا کہا ہے وہاں صفائی کی جائے گی :ملک ریاض بحریہ ٹاؤن پاکستان کی ترقی اور صاف کراچی مہم میں میں پیش پیش ہے ، میئر کراچی کی ناکام صفائی مہم کے بعد ملک ریاض کی ہدایت پر ضلع وسطی میں رضاکارانہ طور پر صفائی شروع کر دی گئی ، شاہراہ پاکستان پر مشینری اور عملہ پہنچ گیا ہے ۔ ملک ریاض کہتے ہیں کہ صفائی کے بعد ماحول کو برقرار رکھنا سندھ حکومت اور شہری حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ کراچی کی مقامی حکومت کے دعوے ادھورے رہ گئے ، بحریہ ٹاؤن میدان میں آگئی ، چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے دنیا نیوز کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ کراچی میں صفائی مہم شروع کریں گے جس کا نتیجہ ایک ہفتے میں دنیا کے سامنےآ جائے گا ، آج تمام مشینری اور عملہ کریم آباد پہنچ گیا ۔ صفائی مہم شروع کر نے سے پہلے ملک ریاض نے دنیا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ سندھ حکومت نے جس علاقے کا کہا ہے اس میں مکمل صفائی ہو گی لیکن صفائی برقرار رکھنا سندھ حکومت اور شہری حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ صفائی مہم سے پہلے بحریہ ٹاؤن کے ڈائریکٹر زین ملک نے اہل کراچی سے بھی اپیل کی کہ صفائی مہم میں مدد کی جائے ، امید کی جا سکتی ہے کہ کراچی کے باسی کچرا اٹھائے جانے کے بعد اس عظیم شہر کی صفائی ستھرائی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں