برطانوی ہوم سیکرٹری کا دورہ پاک برطانیہ تعلقات کو مستحکم کرے گا: نثار

پاک بھارت تعلقات وزیرداخلہ چودھری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق۔

اسلام آباد: ( جیوعوام ) وزیر داخلہ چودھری نثار سے اسلام آباد میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی ہے۔ وزیرداخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو بھارت سے متعلق پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک برطانیہ تعلقات اور برطانوی ہوم سیکرٹری کے متوقع دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، برطانوی ہوم سیکرٹری کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ چودھری نثار نے یہ امید ظاہر کی کہ برطانوی ہوم سیکرٹری کے دورے سے ان خدشات کے حل میں مدد ملے گی، دو طرفہ تعاون کا مضبوط اور مربوط نظام رائج کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں