جامعہ کراچی میں سکیورٹی خدشات ، ریٹائرڈ فوجی سکیورٹی گارڈ رکھنے کا فیصلہ

یونیورسٹی کی سکیورٹی کیلئے تربیت یافتہ گارڈز رکھے جائیں گے ، بھرتی کیلئے جلد اشتہار دیا جائے گا :وائس چانسلر

کراچی ( ٹیسکو نیوز ) کراچی یونیورسٹی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹؐی کی سکیورٹی کیلئے تربیت یافتہ گارڈ کی ضرورت ہے جس کیلئے جلد اشتہار دیا جائے گا ۔ ڈاکٹر اجمل خان کا کہنا ہے کہ ان کی ترجیح ہوگی کہ یونیورسٹی میں سکیورٹی امور کیلئے ریٹائرڈ فوجیوں کا انتخاب کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس میں مقیم رہائشیوں کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس کیلئے فارم کی تیاری جاری ہے ۔انہوں منے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یونیورسٹی کی سکیورٹی کیلئے وہاں کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے اور ان کی نگرانی مانیٹرنگ رومز کے ذریعے کی جائے گی ۔