مراد سعید اور جاوید لطیف کے جھگڑے کی تحقیقات مکمل

تحریک انصاف کی جانب سے جاوید لطیف کے خلاف تحریک استحقاق پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی

لاہور ( ٹیسکو نیوز ) مراد سعید اور جاوید لطیف کے درمیان جھگڑے کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں ، رپورٹ آج سپیکر کو پیش کی جائے گی ، تحریک انصاف نے جاوید لطیف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ۔ مراد سعید اور جاوید لطیف کے درمیان جھگڑے کا معاملہ ، تحقیقات مکمل ، دونوں اراکین اسمبلی کے جھگڑے کی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی جو آج سپیکر کو پیش کی جائے گی جس کے بعد فیصلے کا اعلان ہوگا ۔ تحقیقاتی کمیٹی کے اراکین کا اجلاس بھی ہوا جس میں اعجاز الحق ، صاحبزادہ طارق اللہ ، غوث بخش مہر ، اعجاز جاکھرانی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سیکورٹی کے عملے نے جھگڑے سے متعلق ریکارڈ بھی جمع کرایا ۔ ادھر تحریک انصاف کے ڈاکٹر مراد راس نے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے ۔ جاوید لطیف نے گھریلو خواتین کے حوالے سے خلاف شرع الفاظ استعمال کئے ۔ رکن قومی اسمبلی آئین کے آرٹیکل 62 63 کی زد میں آتے ہیں ۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت جاوید لطیف کے خلاف آئینی اور قانونی کارروائی کرے ۔ دوسری طرف ایڈووکیٹ اے ڈی ڈاہر نے ایم این اے جاوید لطیف کو لیگل نوٹس بھجوا دیا جس میں ان سے پندرہ دن میں غیر مہذب گفتگو پر معافی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں