نوجوان نسل پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے: آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔ تعلیم قومی ترجیح ہے، اس کے حصول کیلئے بھرپور حمایت کریں گے۔

راولپنڈی: ( ٹیسکو نیوز ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے 40 رکنی وفد کی ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔ نوجوان نسل کو قومی وحدت اور ترقی میں کردارادا کرنا چاہیے، اور ان بلند مقاصد کیلئے بہترین تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔ آرمی چیف نے کہا کہ تعلیم ہماری قومی ترجیح ہے، اس قومی مقصد کے حصول کیلئے بھرپور حمایت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں