وزیراعظم کی آپریشن ’’ردالفساد‘‘ کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: ( ٹیسکو نیوز ) وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ ترین سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے آپریشن ردالفساد کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے شرکت کی، اجلاس میں آپریشن ردالفساد میں پیش رفت اور کامیابیوں کے علاوہ پاک افغان بارڈرمینجمنٹ سے متعلق اٹھائےگئےحالیہ اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ردالفساد کی رفتار کو تیز اور عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مؤثراقدامات کیے جائیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : دہشت گردی کے خاتمے تک ’’آپریشن ردالفساد‘‘ جاری رہے گا اجلاس کے دوران شرکا نے شدت پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی سالمیت کے لیے انتہائی اہم قرار دیا، سیاسی و عسکری قیادت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور آپریشن رد الفساد کی رفتار تیز کرنے، وفاق اورصوبوں میں رابطے مزید موثر بنانے اور پاک افغان بارڈر کی سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے مزید اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں