ویرات کوہلی سے موازنہ نہ کیاجائے ، میرالگ سٹائل ہے : بابر اعظم

آل راؤنڈر کی کمی پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، وقار یونس میرے فیورٹ ہیں ،حسن علی

لاہور( ٹیسکو نیوز ) دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے تربیتی کیمپ میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ، قومی فاسٹ بولر حسن علی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ آل راؤنڈر کی کمی پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، حسن علی سابق پیسر وقار یونس کے بھی مداح نکلے ، کہتے ہیں کہ وقار یونس ان کے فیورٹ بولر ہیں ۔

پی ایس ٹو میں دھوم مچانے والے بابر اعظم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پر عزم نظر آئے ، ان کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ میں بھرپور ٹریننگ جاری ہے ، ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا موازنہ ویرات کوہلی کیساتھ نہ کیا جائے ، میرا اپنا الگ سٹائل ہے ۔ بابر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ وہ بیٹنگ کیساتھ بولنگ کے شعبے میں بھی خاص توجہ دے رہے ہیں ۔