وینا اور اسد خٹک کے خلع میں نیا موڑ ، دینی حلقے صلح کے لئے سرگرم

مولانا طارق جمیل ، جامعہ بنوریہ کے مفتی نعیم اور ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء یوسفزئی نے دونوں سے رابطہ کرلیا ۔

لاہور ( جیوعوام ) اداکارہ ویناملک اور اسد خٹک کے درمیان خلع میں نیاموڑ آگیا ، دینی اورسماجی حلقے صلح کرانے کیلئے سرگرم ہوگئے ، مولانا طارق جمیل ، جامعہ بنوریہ کے مفتی نعیم اور ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء یوسفزئی نے دونوں سے رابطہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق خلع کے باوجود دونوں میں صلح کی امید باقی ہے ، علیحدگی ختم کرنے کیلئے دینی اور سماجی شخصیات میدان میں آگئیں ، انہوں نے وینا ملک اور ان کے شوہر سے زندگی کا سفر دوبارہ شروع کرنے کیلئے رابطہ کیا ، ماضی کی تلخیاں بھلانے اور ایک دوسرے کی غلطی معاف کرنے پر قائل کیا جا رہا ہے ، ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاء یوسفزئی نے صلح کی کوششوں میں کرداراداکیا ہے ، بتایاگیا ہے کہ جلد تینوں افراد وینا ملک اور اسد خٹک کے ملاقات بھی کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں