کراچی :ناگن چورنگی میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی ، ایک بچی جاں بحق

آتشزدگی سے آٹھ جھونپڑیاں جل کر راکھ ، آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آکر ایک بچی زخمی بھی ہوئی

کراچی ( ٹیسکو نیوز ) ناگن چورنگی کے علاقے میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی ، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جھونپڑیوں میں آگ لگی یا لگائی گئی اس حوالے سے تو فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے تاہم اس پر تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی رائے قائم کی جا سکے گی ۔ آگ اتنی تیز تھی کہ اس کو بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ طلب کر لی گئی تاہم آگ پر قابو پائے جانے تک آٹھ جھونپڑیاں جل کر راکھ ہوچکی تھیں ۔ آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آکر ایک بچی اور کچھ افراد زخمی بھی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔