ردالفساد کا مقصد کامیابیوں کو دیرپا امن و استحکام میں بدلنا ہے: آرمی چیف

اسلام آباد: (جیوعوام) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ مشترکہ سیمینار، آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف 2007ء سے رد الفساد تک آپریشنز سے آگاہ کیا۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ مشترکہ سیمینار منعقد ہوا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے سیمینار کے شرکاء کو دہشت گردی کیخلاف 2007ء سے رد الفساد تک آپریشنز سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ردالفساد کا مقصد کامیابیوں کو دیرپا امن و استحکام میں تبدیل کرنا ہے۔ آرمی چیف نے دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔