سانحہ بلدیہ فیکٹری ، سابق وزیر داخلہ رئوف صدیقی بے گناہ قرار

کراچی ( ٹیسکو نیوز) رئوف صدیقی کسی مقدمے میں ملزم ہیں نہ مطلوب ،پولیس ، جے آئی ٹی میں نام آنے پر ضمانت کرائی :رئوف صدیقی کا موقف پولیس نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں سابق وزیر سندھ داخلہ رئوف صدیقی کو بے گناہ قرار دے دیا ، عدالت نے سرکاری وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی ۔ کراچی سینٹرل جیل میں سانحہ بلدیہ ٹائون کیس کی سماعت ہوئی ۔ تفتیشی افسر نے سابق وزیر داخلہ سندھ رئوف صدیقی کو بے گناہ قرار دے دیا ۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کسی تفتیش رپورٹ میں رئوف صدیقی کا نام بطور ملزم تحریر کیا ہے جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ رئوف صدیقی ہمارے مقدمے میں نہ ملزم ہیں نہ مطلوب ہیں ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ روف صدیقی ملزم نہیں تو ضمانت کیوں کرائی ۔ رئوف صدیقی نے کہا کہ جے آئی ٹی میں نام آنے پر ضمانت کرائی ،اب ضمانت واپس لے لوں گا۔عدالت نے سرکاری وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں