سپاٹ فکسنگ کیس :فاسٹ بائولر محمد عرفان کو معطل کر دیا گیا

لاہور ( ٹیسکو نیوز ) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بائولرمحمد عرفان کو پاکستان سپر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے ۔ محمد عرفان پر الزام تھا کہ پی ایس ایل کے دوران سپاٹ فکسنگ کیلئے بکیز نے ان سے رابطہ کیا تھا ، انہوں نے سپاٹ فکسنگ کی آفر قبول کی یا نہیں ،اس کے قطع نظر ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے پی سی بی کو فوری طور پر آگاہ نہیں کیا ، محمد عرفان نے پی سی بی ذرائع کو بتایا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران ہی ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھے اور انہوں نے اسی پریشانی کے عالم میں ہی پی سی بی کو اس معاملے سے آگاہ نہیں کیا ۔ اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان کا یہ موقف تسلیم نہیں کیا اور کہا کہ انہیں ہر صورت پی سی بی کو اس حوالے سے آگاہ کرنا چاہیئے تھا ۔ محمد عرفان کو 14 روز میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور ان کا تفصیلی جواب دیکھنے کے بعد ہی مزید کوئی فیصلہ کیا جاسکے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں