فوجی عدالتوں کا معملہ: حکومت اور پی پی کی ایک اور بیٹھک بلانتیجہ ختم

اسلام آباد ( ٹیسکو نیو ) فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت کا چھٹا دور بھی لاحاصل رہا۔ تاہم، دونوں فریقوں نے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اعتزاز احسن کہتے ہیں ایک دو نکات کی بات نہیں، پیکج ڈیل ہو گی۔ چودھری اعتزاز نے مذاکرات کے کئی دور بے نتیجہ رہنے کے باوجود معاملات طے پا جانے کی امید کا اظہار کیا ہے۔
فوجی عدالتوں پر حکومت اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی ٹیموں کی ایک اور بیٹھک بے نتیجہ رہی، اعتزاز احسن کو کل پرسوں بات بننے کی امید، کہتے ہیں حکومت سے ہوئی تو پیکج ڈیل ہو گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر ایک دو روز میں حکومت کے ساتھ ایک اور نشست ہو گی۔