وزیراعظم کی وزیر داخلہ کو گستاخانہ مواد کی فوری بندش کی ہدایت

اسلام آباد : ( جیوعوام ) وزیراعظم نوازشریف نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے اور اسکا راستہ روکنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ،

تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چوہدری نثار کو حکم دیا ہے کہ اس مواد کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے ، وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک کوشش ہے ،تمام متعلقہ ادارے گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کا سراغ لگائیں ، اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتؐ کاقانون ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے والوں کا بھی محاسبہ کیا جائے ، حضور ﷺ سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کا قیمتی سرمایہ اور دین کی اساس ہے ، حضور ﷺ کی شان میں کسی طرح کی بھی گستاخی ناقابل معافی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں