پاناما کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے تک سنائے جانے کا امکان

اسلام آباد ( ٹیسکو نیوز ) فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا :اشتر اوصاف ، عدالت کے فیصلے کو قبول کریں گے ، اگر فیصلہ کمیشن کا ہوا تو ادھر بھی جائینگے :شیخ رشید پاناما کا ہنگامہ اپنے منطقی انجام کو پہنچنے کو ہے ، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا ہے فیصلہ آئندہ ہفتے تک سنائے جانے کا امکان ہے ، فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہو گا ، ستاروں کی چال نہ علم الاعداد کا حساب یہ پیش گوئی برسوں کی ریاضت کی روشنی میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کر کے جمود کو توڑ دیا ہے ، ان کا کہنا ہے پاناما کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے تک سنائے جانے کا امکان ہے ۔ اٹارنی جنرل کا کہنا ہے فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہو گا ۔ ٹیسکو نیوز سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا عدالت کے فیصلے کو قبول کریں گے ، اگر فیصلہ کمیشن کا ہوا تو ادھر بھی جائیں گے ۔ اس سے پہلے مسلم لیگ نواز اور تحریک انصاف کے رہنما مختلف مواقعوں پر فیصلہ قبول کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ ملک بھر میں بے یقینی کی فضا کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ دوسری طرف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کیس میں عدالت جو بھی فیصلہ دے گی اسے قبول کرینگے ۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں