پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں ، قطری سفیر

راولپنڈی ( ٹیسکو نیوز) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راجہ عامر اقبال کی قیادت میں 4 رکنی وفد نے پاکستان میں قطر کے سفیر صقر بن مبارک المنصوری سے اسلام آباد میں ملاقات کی ،وفد میں سینئر نائب صدر راشد وائیں ، چیئر مین فیئر اینڈ ایگزیبیشن کمیٹی شاہد سلیم ، وائس چیئر مین خورشید برلاس شامل تھے ۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے قطر کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، پاکستان میں جاری کئی منصوبوں میں قطر شراکتدار ہے ، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے راولپنڈی چیمبر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، اس سال کے وسط میں دو حہ میں راولپنڈی چیمبر کے وفود کو کاروباری ملاقاتوں اور تجارتی مواقع کی تلاش کے حوالے سے کانفرنس منعقد کرنے کیلئے قطر کا سفارتخانہ پوری مدد اور معاونت کرے گا ۔ انہوں نے سی پیک کے تناظر میں پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں