حسین حقانی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے :خورشید شاہ

اسلام آباد ( ٹیسکو نیوز) سب کو معلوم ہونا چاہیئے کہ پاکستان میں دہشتگرد کون لایا ، یہاں اسامہ بن لادن کے ساتھ کس کے تعلقات تھے :اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی بننی چاہیئے ، کارروائی اوپن کریں یا میڈیا بٹھائیں ، حمایت کرتے ہیں ، حسین حقانی پر کمیشن بننا چاہیئے تاکہ پتا چلے کہ یہاں دہشتگرد لایا کون؟ ، ماضی میں اسامہ بن لادن کے تعلقات کس کے ساتھ رہے ؟ دوسری جانب پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ حسین حقانی نے جو باتیں کی ہیں وہ پہلی باتوں کا ہی تسلسل ہیں ۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کا ہماری سر زمین پر مرنا ہمارے لیے مسائل بڑھا رہا ہے ۔