دمشق:عدالتی کمپلیکس میں خودکش دھماکا،25افراد ہلاک

شام (سکائی نیوز) شام کے دارالحکومت دمشقمیں عدالتی کمپلیکس میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 25افراد ہلاک ہوگئے۔

شامی پولیس حکام نے خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق دمشق میں واقع شام کےقدیم پیلس آف جسٹس میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

واقعے کے بعد دھماکے کے مقام کو سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لے لیا، جبکہ امدادی ٹیموں کے کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا،
اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔