دورہ ویسٹ انڈیز: قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ منتخب ‘اعلان آج متوقع

لاہور ( ٹیسکو نیوز ) دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کرکٹ سکواڈ منتخب کر لیا گیا ، احمد شہزاد اور کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی یقینی ہوگئی ‘پی سی بی کی طرف سے اعلان آج متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ احمد شہزاد اور کامران اکمل بھی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بابر اعظم ‘شعیب ملک‘ محمد عامر‘وہاب ریاض ‘عمر اکمل ‘عماد وسیم ‘حسن علی اور محمد نواز کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے عثمان شنواری، سہیل تنویر ، رومان رئیس ، فخر زمان کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایاگیا