فٹ بالر کرسچیانو رونالڈو نے میڈرڈ میں نیا جم کھول لیا

ٹیسکو نیوز ؛ پرتگالی فٹ بال ٹیم کے کپتان کرسچیانو رونالڈو نے سپین کے شہر میڈرڈ میں نیا جم کھول لیا جس کا نام سی آر سیون کرنچ فٹنس رکھا گیا ہے ۔ جم کی افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے ٹرینرز کے ہمراہ چند ایکسرسائز بھی کیں ۔رونالڈو کے مطابق وہ روزانہ تین ہزار سٹ اپس نہیں لگاتے بلکہ ہفتے میں پانچ دن ٹریننگ کرتے ہیں اور دو سو سے تین سو سٹ اپس لگا کر صحت کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ زیادہ ایکسر سائز صحت کیلئے اچھی نہیں ہوتی اور اس طرح کمر میں تکلیف بھی پیدا ہوسکتی ہے