فیروزوالہ :کتابوں کے پیسے نہ دینے پر سکول ٹیچر کا طالبہ پر وحشیانہ تشدد

فیروزوالہ ( ٹیسکو نیوز) میری بچی کو کیوں مارا؟ فیروز والا میں تشدد کا شکار بچی کی ماں نے ٹیچر کی درگت بنادی ۔

فیروزوالہ گورنمنٹ ہائی سکول مغل پارک میں کتابوں کے پیسےنہ دینے پر پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی ٹیچر نے آٹھویں جماعت کی طالبہ پر ڈنڈوں سے تشدد کر ڈالا جس کی وجہ سے بچی بیہوش ہوگئی

ٹیچر نے آٹھویں جماعت کی طالبہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچی کے جسم پر نشانات بھی پڑ گئے ۔ بچی کی حالت دیکھ کر ماں مشتعل ہوگئی اور سکول ٹیچر کی جوتوں سے مرمت کر ڈالی جب کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی طرف سے بچوں کی فیس اور کتب فری ہیں مگر سکول انتظامیہ نے بچوں سے کتب کی رقم کا مطالبہ کر رکھا تھا اور کتابوں کے پیسے نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا