میگا کرپشن اسکینڈل:امریکی بحریہ کے 8افسران گرفتار

امریک (سکائی نیوز) امریکی بحریہ کے افسران نے لاکھوں ڈالر کےبدلے خفیہ معلومات بیچ دیں،میگاکرپشن اسکینڈل میں ملوث ایک ایڈمرل سمیت 8افسران گرفتارکرلیا گیا جبکہ 30ایڈمرلز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی بحریہ کی تاریخ میں کرپشن کا سنگین ترین اسکینڈل سامنے آیا ہے جس میں تحائف کی صورت رشوت دینےوالے فوجی کنٹریکٹر لیونارڈگلین فرانسس نے اعتراف جرم کرلیا ۔

ایف بی آئی نے رشوت لینےکے الزام میں بحریہ کے ایڈمرل سمیت8افسروں کوگرفتارکرلیاگیا، افسروں نے رشوت کے بدلے ایک فرم کوخفیہ معلومات فراہم کرکےفوج کولاکھوں ڈالرکانقصان پہنچایا۔

بحریہ کے افسران نے 2006سے 2014کے درمیان تحائف کی صورت رشوت وصول کی ،رشوت دینےوالےسنگاپورکے فوجی کنٹریکٹر نے اعتراف جرم کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نے6ریاستوں میں کارروائی کر کے بیشتر ملزمان کو گرفتارکرلیا