وزیر اعلیٰ کی خطاب کے دوران مائیک سے چھیڑ چھاڑ کی روایت برقرار

لاہور ( سکائی نیوز ) وزیر اعلیٰ شہباز شریف پرجوش خطابت کی وجہ سے مشہور ہیں ، آج بھی ایک انہوں نے تقریر کے دوران مائیک سے چھیڑ چھاڑ کی روایت برقرار رکھی ۔ الفاظ کا بہترین چناؤ ، ادائیگی کا جوشیلا انداز ، اور چہرے پر تاثرات کے ساتھ جسم بھی وزیر اعلیٰ کے جذبات کا عکاس بن جاتا ہے ۔ خادم اعلیٰ شہباز شریف جب تقریر کرتے ہیں تو مائیک اور ڈائس کی خوب شامت آتی ہے ۔ آج بھی ایک تقریب میں انہوں نے مائیک کو جھنجوڑ ڈالا ۔ ساتھ وزیراعظم نواز شریف سے گلہ بھی کیا کہ پرانے شعر پڑھنے پر ناراض ہوجاتے ہیں ، کیا کروں پرانے شعر ہی اوڑھنا بچھونا ہیں ۔ وزیر اعظم ، نواز شریف وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہر بار حبیب جالب کا شعر پڑھنے پر انہیں مذاق کا نشانہ بنا چکے ہیں ۔