پانامہ کیس کافیصلہ جمعہ کو آنے کا بیان نہیں دیا: اٹارنی جنرل، اللہ اور بنچ ہی جانتے ہیں کب آئیگا: وکیل وزیراعظم

اسلام آباد ( ) پانامہ کیس میں وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ کب آئیگا یہ صرف اللہ اور 5رکنی بینچ ہی جانتا ہے، کوئی نجومی ہی بتا سکتا ہے کہ فیصلہ کب آئے گا، جو کیس گزر جاتا ہے اس پر بات نہیں کرتا۔ اٹارنی جنرل اشتر اصاف کی جانب سے میڈیا پر بیان چلا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جمعہ کو آئیگا، بعدازاں ان سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا وہ ایسے تمام بیانات کی تردید کرتے ہیں۔