پاکستانی لڑکی کا نریندر مودی کو خط، گولیوں کی جگہ کتابیں خریدنے کا مشورہ عقیدت نوید

لاہور: ( ٹیسکو نیوز) پاکستانی لڑکی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو امن کا دعوت نامہ ارسال کر دیا۔ نریندر مودی کے نام خط میں گیارہ سالہ عقیدت نوید لکھتی ہیں کہ مستقبل میں کامیابیاں چاہتے ہیں تو امن کے لئے کام کریں، اچھے تعلقات سے پاکستان اور بھارت دونوں کو فائدہ ہو گا۔

پاکستانی لڑکی نے بھارتی وزیر اعظم کو امن کا دعوت نامہ بھیج دیا، نریندر مودی کے نام خط میں گیارہ سالہ عقیدت نوید نے دونوں ملکوں کی حکومتوں کو گولیوں کی جگہ کتابیں خریدنے کا مشورہ دے دیا۔

عقیدت نوید نے دونوں ملکوں کی حکومت کو گولیوں کی جگہ کتابیں خریدنے کا مشورہ دیا ہے۔ عقیدت نوید لاہور کی رہائشی ہیں اور 5 ویں جماعت میں پڑھتی ہیں۔ اس سے پہلے عقیدت نوید بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور اسلام آباد میں بھارتی سفیر کو بھی خط لکھ چکی ہیں جبکہ بھارتی حکام کی جانب سے عقید ت کو کارڈز بھی موصول ہو چکے ہیں۔