بلوچستان ، کے پی کے ، پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان

اسلام آباد ( ٹیسکو نیوز) محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ ، ژوب ، قلات ، مالاکنڈ ڈویژن ، ہزارہ اور ڈی آئی خان ڈویژن میں تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔ بالائی پنجاب میں راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، فیصل آباد ، سرگودھا ڈویژن ، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بھی گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش متوقع ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ جمعہ کو بھی مکران ، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔