شبقدر حملہ :شہید لانس نائیک نعیم اللہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

شبقدر ( ٹیسکو نیوز )دہشتگردوں نے فجر کی نماز کے وقت حملہ کیا ، کالے کپڑے اور کندھوں پر سفید فیتہ لگایا ہوا تھا : کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی شبقدر میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے لانس نائیک نعیم اللہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، اس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے نماز فجر کے وقت حملہ کیا ، حملہ کرنے والوں نے کالے کپڑے پہن رکھے تھے اور ان کے کندھوں پر سفید فیتہ لگا ہوا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف سی فورس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا کر دلیری اور جرات کی نئی داستان رقم کی