پاکستان کو درپیش چیلنجز سے مکمل آگاہ ہیں :وانگ ای

راولپنڈی ( ٹیسکو نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان کو درپیش چیلنجز جیو پولیٹیکل صورتحال اور خطے کے امن و سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ اہم معاملات پر پاکستان کی جانب سے حمایت کے شکرگزار ہیں :چینی وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں گفتگو پاکستان بھارت اور افغانستان کے ساتھ درپیش چیلنجز کے باوجود اچھے تعلقات قائم کیے ہوئے ہے ، چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اہم ایشوز پر چین کی حمایت پر پاکستان کے شکرگزار ہیں ۔ سی پیک منصوبے اور چینی باشندوں کی سیکورٹی اقدامات پر پاکستان کے شکر گزار ہیں ۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک کو ون بیلٹ ون روڈ سمجھنا پاکستان کا احسن اقدام ہے ۔ آرمی چیف نے پاکستان کی کوششوں کی تعریف پر چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر اور اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، اہم ایشوز پر پاکستان کی حمایت کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں