گوجرانوالہ :شادی سے دو روز قبل نوجوان لڑکی کے ہاتھوں اغوا

گوجرانوالہ ( ٹیسکو نیوز)مغوی کی سوشل میڈیا پر متعدد لڑکیوں سے دوستی تھی ، نامعلوم افراد نے گھر والوں سے تاوان بھی طلب کیا ہے

گوجرانوالہ میں اغوا کی انوکھی واردات میں لڑکی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے لڑکے کو اغوا کرلیا ۔ مغوی کی دو روز بعد شادی تھی ۔ مغوی نوجوان علی حمزہ گرجاکھ کا رہائشی ہے اور ماڈل ٹائون میں موبائل فون فروخت کرنے کی دکان کرتا ہے ۔ علی حمزہ کو گزشتہ ماہ نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا ۔

پولیس نے والد کی درخواست پر دو لڑکیوں سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ مغوی نوجوان کی سوشل میڈیا اور موبائل پر متعدد لڑکیوں سے دوستی تھی ۔ دوسری طرف پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حمزہ کے گھر والوں کو نامعلوم افراد نے کال کرکے لاکھوں روپے تاوان طلب کیا ہے