آزادی چوک کے قریب فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق ، ملزم فرار

لاہور: ( ٹیسکو نیوز ) لاہور میں دشمنیاں مزید تین جانیں نگل گئی آزادی چوک کے قریب دن دیہاڑے مخالف پارٹی کی فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ راہ گیر زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کالا کھتائی روڈ کے رہائشی ایوب اور شکور کے درمیان زمین کے تنازع پر دشمنی چلی آ رہی تھی ، دونوں بھائی اپنے دوست نعیم کے ساتھ عدالت مین پیشی کے لیے نکلے تو مخالف پارٹی نے ان کا تعاقب شروع کر دیا ، مقتولین جب آزادی چوک کے قریب پہنچے تو ملزمان نے موقع پا کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایوب اور شکور موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ساتھی نعیم میو اسپتال جا کر جان کی بازی ہار گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور دیگر ادارے بھی وقوعہ پر پہنچ گئے ، ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان پہلے سے گھات لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔گرفتاری کےلیے کوشش شروع کر دی ہیں۔

رواں ماہ لاہور میں اب تک دشمنیوں کے نتیجےمیں پیپلز پارٹی کے رہنما بابر بٹ سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ اس بارے میں پولیس صرف بیابات تک محدود ہے۔