عمران خان سیاسی طور پر ناکام ہو چکے ہیں :عابد شیر علی

فیصل آباد : ( ٹیسکو نیوز )چاروں صوبے نوازشریف کیساتھ ہیں ، کچھ لوگ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں ، کوئی شرم کوئی حیا ہونی چاہئے :وفاقی وزیر مخالفین پر پھر برس پڑے فیسکو ہیڈ کواٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی ایک بار پھر مخالفین پر برس پڑے کہتے ہیں پنامہ کیس کے فیصلے محفوظ ہوئے تین سے چار ہفتے ہو گئے لیکن جو سیاسی پنڈت ریلو کٹے اور پھٹیچر عدالت میں نوازشریف کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے وہ اب عدالت عظمی کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ، مختلف ٹاک شوز میں بیٹھ کر حکومت کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے یہ کون ہوتے ہیں ، عدالت اور چیئرمین پیمرا انکے خلاف ایکشن لیں ، نوازشریف ہمارے وزیر اعظم ہیں اور 2018 میں بھی وہی ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی طور پر ناکام ہو چکے ہیں ، چند لوگوں کو تکلیف ہے کہ چاروں صوبے نوازشریف کیساتھ ہیں ، نواشریف بلوچوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے پر عزم ہے ، کچھ لوگ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں ، کوئی شرم کوئی حیا ہونی چاہئے ۔شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا لال حویلی شیخ رشید جیسے ریلو کٹے سے خالی کرائیں گے اور سپریم کورٹ سے مجھے شیخ رشید کا تابوت نکلتا دیکھائی دے رہا ہے۔

فوجی عدالتوں پر ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کا قیام بہت ضروری ہے اس سے دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، عابد شیر کا کہنا تھا کہ اس وقت شہروں میں لوڈشیڈنگ 3 سے 4 گھنٹے ہو رہی ہے ، عمران خان سیاسی طور پر ناکام ہو چکے ہیں ، چند لوگوں کو تکلیف ہے کہ چاروں صوبے نواز شریف کے ساتھ ہیں