لندن سے دوری کے بعد پہلا یوم تاسیس، متحدہ پاکستان آج تجدید عہد کریگی

کراچی: (ٹیسکو نیوز) ایم کیو ایم اپنا تینتیس واں یوم تاسیس آج منا رہی ہے لیکن اس بار ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان علیحدہ علیحدہ اس دن کو منا رہی ہیں۔ 18 مارچ 1984ء کو وجود میں آنے والی متحدہ قومی موومنٹ نے ہر سال اس دن کو بڑے دھوم دھام سے منایا لیکن اس بار تو سب بدل گیا ہے۔ گزشتہ برس 22 اگست کو ایم کیو ایم لندن اور پاکستان میں بٹ گئی جس کے بعد صورتحال یکسر بدل گئی۔

اس بار متحدہ لندن نے اس یوم تاسیس کو “مہاجر ڈے” کے نام سے منسوب کیا ہے لیکن پاکستان میں اس حوالے سے کوئی تقریب منقعد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے 22 اگست کے بجائے 18 مارچ کو ہی اپنی پارٹی کا یوم تاسیس منانے کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 18 مارچ کو یوم تاسیس منانے کا مقصد اس تحریک سے تجدید عہد وفا کرنا ہے جو متوسط طبقے اور مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کے لئے وجود میں آئی تھی۔