پاکستان کو افغانستان کے راستےغیرمستحکم کیا گیا:عبدالباسط

ممبئی : ( سکائی نیوز ) سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزموں کو کٹہرے میں لایا جائے ، بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کی گفتگو پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی پاک بھارت تعلقات پر گفتگو ، سابق بھارتی ہائی کمشنر گوپالاسوامی بھی ساتھ موجود تھے۔

عبدالباسط نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے راستے غیر مستحکم کیا گیا ، سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزموں کو کٹہرے میں لایا جائے ، پاک بھارت حکومتیں ممبئی حملوں کے ٹرائل پر رابطے میں ہیں ، یہ ایک پیچیدہ ٹرائل ہے ، ممبئی حملوں سے متعلق حافظ سعید کے خلاف ثبوت ہیں تو پاکستان کو دئیے جائیں ، پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے بنیادی فیصلوں کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر سابق بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔