مہاجروں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر اپنا غصہ نکالا :مصطفیٰ کمال

کراچی ( ٹیسکو نیوز) وقت کے فرعونوں کو للکارا ہے ، عوام کو جوڑنا لیڈروں کا کام ہے ، فوج یا اسٹیبلشمنٹ یہ کام نہیں کرسکتی :سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مہاجروں نے عمران خان کی محبت میں نہیں ، ایم کیو ایم سے غصے میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے ، کہتے ہیں انہوں نے وقت کے فرعونوں کو للکارا ہے ، مصطفیٰ کمال نے بانی قائد اور سابق گورنر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے متحدہ کو ہدف تنقید بنایا ۔ 22 اگست کے بعد بانی ایم کیو ایم کو ساتھ لیکر چلنا مشکل ہوا تو وضاحتوں پر نوبت آگئی ۔ سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کراچی تباہ و برباد ہوگیا تو پاکستان آگے نہیں چل سکتا ، ان کا کہنا تھا کہ آج ہمیں کوئی رشوت العباد نہیں کہہ سکتا ۔ مصطفیٰ کمال نے پی ٹی آئی کی کراچی میں مقبولیت کی وجہ بھی بتا دی ۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا عوام کو جوڑنا لیڈروں کا کام ہے فوج یا اسٹیبلیشمنٹ نہیں کرسکتی