نیب کو خط کے پی کے عوام لکھ رہے ہیں، خان صاحب روئیں مت: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ( ٹیسکو نیوز) اٹک میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی جانب سے اسد قیصر کے معاملے پر دیئے گئے بیان کے جواب میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرکے کہا کہ نیب کو خط خیبر پختونخوا کے عوام لکھ رہے ہیں، خان صاحب روئیں مت، کرپشن کا حساب دیں۔ مریم اورنگزیب کا اپنے ردعمل میں مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے تین سال میں 26 ملین جھوٹ بولے اور یو ٹرن لئے۔

نیب کو خط خیبر پختونخوا کے عوام لکھ رہے ہیں، خان صاحب روئیں مت، کرپشن کا حساب دیں، مریم اورنگزیب کا ردعمل، کہتی ہیں کپتان نے تین سال میں 26 ملین جھوٹ بولے اور یو ٹرن لئے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب! آپ کو جہاں اور جس جگہ موقع ملتا ہے آپ ایک اور جھوٹ بولتے ہیں، شکر ہے آپ نے ساڑھے تین سال میں ایک درخت تو لگایا، اگر آپ یہ درخت بھی نہ لگاتے تو 2018ء میں خیبر پختونخوا کے عوام کو کیا منہ دکھاتے؟

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ خان صاحب کے وزراء پر اور پی ٹی آئی پر جب کرپشن کا الزام لگتا ہے تو وہ اور رونا شروع کر دیتے ہیں، ساڑھے تین سال سے دوسروں پر جھوٹے الزام لگاتے ہوئے انہیں شرم نہیں آتی مگر اب رونے سے فرق نہیں پڑے گا، کام کرنے کا وقت گزر گیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کی ناکامی کے پیچھے ان کی جھوٹ بولنے کی عادت، منفی سیاست اور حسد ہے۔