پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم میمن کو بازیاب کرا لیا گیا

کراچی ( ٹیسکو نیوز) ندیم میمن کو گزشتہ روز ملیر سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا ، پولیس اغوا کاروں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی :ایس ایس پی ملیر رائو انوار کراچی میں تحریک انصاف کے مغوی رہنما ندیم میمن کو بازیاب کرا لیا گیا ، پولیس حکام کا کہنا ہے ذاتی رنجش کے باعث اغواء کیا گیا ۔ ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے تحریک انصاف کے رہنما ندیم میمن گزشتہ روز اغواء ہوئے ، وہ حالیہ ضمنی انتخابات میں پی ایس 127 سے امیدوار تھے ۔ پولیس نے مغوی رہنما کے موبائل کا ریکارڈ حاصل کرلیا ۔ اہلخانہ اور دوستوں سے بھی معلومات اکٹھی کر کے تلاش شروع کر دی گئی ۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا ندیم میمن کو ملیر کی بااثر سیاسی شخصیت نے دھکمیاں دی تھیں ۔ اتوار کی صبح پولیس حکام نے ندیم میمن کو بازیاب کرا لیا ۔ ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا تھا انہیں ذاتی رنجش کی بنا پر اغوا کیا گیا ۔ ندیم میمن کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا