شرجیل میمن ضمانت منظوری کے بعد بھی خوفزدہ

اسلام آباد (دنیا نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی پندرہ روز کیلئے راہداری ضمانت منظور کرلی ۔ پانچ اپریل کو متعلقہ عدالت کےسامنے پیش ہوں گے ۔ پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت منظور ، 5 اپریل تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم ، 20 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت ، شرجیل میمن ضمانت کے باوجود خوفزدہ ، اپنے وکلا سے پوچھتے رہے کہ نیب والے اب گرفتار تو نہیں کریں گے ۔ شرجیل میمن کے وکلا کہتے ہیں پیپلز پارٹی کے کارکن مقدمات سے بھاگتے نہیں ، سامنا کرتے ہیں ۔ شرجیل میمن نے کرپشن ریفرنس کو چوہدری نثار اینڈ کمپنی کی کارستانی قرار دیا ۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نیب انتقامی کارروائیاں کرنا چھوڑ دے ، شرجیل میمن کو عدالتوں سے انصاف ملے گا