آصف زرداری نے بھی حسین حقانی سے لاتعلقی ظاہر کر دی

لاہور: ( ٹیسکو نیوز) آصف زرداری نے حسین حقانی سے اظہار لاتعلقی کر دیا، سابق صدر کہتے ہیں حسین حقانی سے جو کام لینا تھا انہوں نے کیا، سابق سفیر خود کو واشنگٹن کا فلسفی سمجھتے ہیں، ان کی پاکستان مخالف باتوں سے اتفاق نہیں۔ پی پی دور میں حکومتی اجازت سے امریکی ایجنٹوں کو ویزے دینے کے معاملے میں پیپلز پارٹی کے رہنماء ایک ایک کر کے حسین حقانی سے کنی کترانے لگے ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری نے بھی سابق سفیر سے اظہار لاتعلقی کر دیا، کہتے ہیں حسین حقانی سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا۔ سابق سفیر کی سوچ میں بہت فرق آ چکا، ان کی باتوں سے اتفاق نہیں۔ آصف زرداری نے حسین حقانی کو واشنگٹن کا فلاسفر اور لابیئسٹ بھی قرار دیا اور کہا کہ سابق سفیر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ہے، بلاول اور وہ الیکشن لڑنے کے ارادے پر اب بھی قائم ہیں