سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف نیا مقدمہ درج

اسلام آباد ( ٹیسکو نیوز) ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت نیا مقدمہ درج کرلیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹیم بنانے کا حکم دے دیا ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کہتے ہیں آئندہ سماعت پر فیصلہ کریں گے کہ سوشل میڈیا چلنا چاہیئے یا نہیں ۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹیم بنانے کا حکم دے دیا ۔ جسٹس شوکت صدیقی کا کہنا تھا کہ فیس بک نبیؐ کی شان میں گستاخی نہیں روکتی تو بند کر دیں ۔ سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، کیس بہت حساس ہے ، محتاط طریقے سے تفتیش کر رہے ہیں ۔ جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دئیے کہ اگر حساس معاملہ ہے تو کیا ہاتھ نہیں ڈالیں گے ؟ پولیس اور ایف آئی اے سمیت ہر ادارہ گیند دوسرے کی طرف پھینک رہا ہے ۔ جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ کرکٹرز کا معاملہ گستاخانہ مواد دبانے کیلئے اٹھایا گیا ۔ وزارت داخلہ ، اطلاعات اور پی ٹی اے 27 مارچ تک تازہ رپورٹس جمع کرائیں ، آئندہ سماعت پر فیصلہ کریں گے کہ سوشل میڈیا چلنا چاہیئے یا نہیں