لوئر اورکزئی ایجنسی :فورسز سے جھڑپ ، 5 دہشتگرد جہنم واصل

اورکزئی ( ٹیسکو نیوز) فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان مقابلہ ، مارے جانے والوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم جماعت ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان ) کے 5 دہشتگرد مارے گئے ۔ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر اورکزئی میں آپریشن کیا تو دہشتگردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ، سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں طالبان کا اہم کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت موت کے منہ میں چلا گیا ، سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشتگروں کو ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا لیکن انہوں نے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانن سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد شامل تھے