وفاق مردم شماری کو شفاف بنانے کیلئے تحفظات دور کرے :مراد شاہ

کراچی ( ٹیسکو نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق مردم شماری کو شفاف بنانے کیلئے ہر کسی کے تحفظات دور کرے ، ایسا نہ ہو چار ماہ بعد ہر کوئی اعتراض کرتا ہو ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اڑتالیس فیصد بچوں کی نشوونما درست نہ ہونا قابل تشویش ہے ، کراچی میں کورنگی میڈیکل سینٹر میں ملک کے کے پہلے پیٹ سی ٹی سکین یونٹ کی افتتاحی تقریب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا وفاقی حکومت مردم شماری میں ہر کسی کے اعتراض کو ختم کرے ۔ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا نیوٹریشن پروگرام کے لیے ایک ادارہ بنایا ہے ۔ بچوں کی گروتھ ٹھیک نہ ہونا تشویشناک بات ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے تقریب کے اختتام پر پہلے پیٹ سی ٹی سکین یونٹ کا افتتاح کیا