پی سی بی کا مشاورتی اجلاس، انضمام کے علاوہ کوئی سابق کپتان نہ آیا

لاہور: (دنیا نیوز) رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقار یونس اور لیجنڈری ظہیر عباس نے مدعو کئے جانے کے باوجود پی سی بی کے مشاورتی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس اور میچ فکسنگ جیسے اہم ترین معاملات پر شہریار خان کی زیر صدارت ہونے والا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا۔ میٹنگ میں انضمام الحق کے علاوہ کسی سابق کپتان نے شرکت نہ کی۔ رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقار یونس اور لیجنڈری ظہیر عباس نے مدعو کئے جانے کے باوجود پی سی بی کے مشاورتی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اہم اجلاس میں انضمام الحق کے علاوہ مشتاق احمد، مدثر نذر اور ہارون رشید نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والوں میں زیادہ تر کرکٹرز پی سی بی کے سابق اور کچھ موجودہ ملازمین ہیں۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق اگلا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہو گا جس کے بعد تفصیلات جاری کی جائیں گی۔