پی ٹی آئی نے پارٹی فنڈ کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے پھر مہلت مانگ لی

اسلام آباد: ( ٹیسکو نیوز) پی ٹی آئی نے پارٹی فنڈ کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے پھر مہلت مانگ لی، اتنی دیر کسی اور طرف سے ہوتی تو آپ کوئی فورم نہ چھوڑتے، چیف الیکشن کمشنر برہم۔ طویل عرصے سے الیکشن کمیشن میں زیرسماعت پارٹی فنڈ کیس میں پی ٹی آئی نے جواب جمع کرانے کیلئے ایک بار پھر مہلت مانگ لی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی دیر کسی اور طرف سے ہوتی تو آپ کوئی فورم نہ چھوڑتے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے وکیل کو تیس مارچ تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے